میڈرڈ: (یو این آئی/ اسپوتنک) اسپین ضرورت پڑنے پر ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ یوکرین بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلس نے یہ بات کہی۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ “موجودہ صورت حال میں اگر یوکرین کو اس کی ضرورت ہے، تو ہم اپنے پاس موجود سامان بھیجیں گے، اور اس سے یوکرین کے لوگوں کی طرف سے دکھائے گئے اپنے دفاع کی ہمت میں مدد مل سکتی ہے”۔ انہوں نے یہ باتیں بدھ کو کانگریس آف ڈیپوٹیز کی متعلقہ کمیٹی کے سامنے روس یوکرائن جنگ کے دوران سپین کے اقدامات کے بارے میں کہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS