جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 229 رن سے شکست دی

0
جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 229 رن سے شکست دی
جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 229 رن سے شکست دی

ممبئی: جنوبی افریقہ نے ہینرک کلاسین کی طوفانی بلے بازی ا ور جیرالڈ کوئتزی کی شاندار گیندبازی کی بدولت ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 229 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ اس شکست کے ساتھ انگلینڈ افغانستان کے بعد نویں پائیدان پر پہنچ گئی ہے۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں پر 399 رنز کا بڑا اسکور بنایا جس کے دباؤ میں انگلینڈ کے تمام کھلاڑی 22 اوورز میں 177 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کے لیے یہاں سے آخری چار میں جگہ بنانا بہت مشکل ہوجائے گا، حالانکہ وہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر ہے، لیکن یہاں سے انگلینڈ کو نہ صرف ہر میچ جیتنا ہو گا بلکہ ٹیم کو رن ریٹ پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگا۔

اس میچ میں گیند اور بلے سے ایک بار بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ جیسے 2019 ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی میدان میں ہوں وہیں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پورے میچ پر مکمل طور پر حاوی رہے۔ انگلینڈ کی اننگز اور بھی پہلے سمٹ سکتی تھی لیکن آخری جوڑی کے طور پر مارک ووڈ (17 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز) اور گس اٹکنسن (35) نے کچھ جدوجہد کی۔ ووڈ نے اپنی مختصر ناٹ آوٹ اننگز میں دو چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔

ووڈ کے علاوہ انگلینڈ کے کھلاڑی معمولی بے بس نظر آئے۔ تیسرے اوور میں جونی بیرسٹو (10) کی وکٹ گرنے کے بعد انگلینڈ کی وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ اس حد تک شروع ہوا کہ تین ہندسے تک پہنچنے سے پہلے ہی اس کے آٹھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ مارک ووڈ نے نویں وکٹ کے لیے گس ایٹکنسن (35) کے ساتھ 70 رنز کی شراکت بنا کر شکست کے فرق کو کم کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: میچ کے دوران پاکستان زندہ باد بول رہے شخص کو پولیس نے روکا، دیکھیے ویڈیو

جیرالڈ کوئتزی (35 رنز کے عوض تین وکٹیں) سب سے کامیاب گیندبازرہے جبکہ لونگیسانی نگیڈی اور مارکو یانسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی اننگز میں دو مواقع ایسے آئے جب انگلینڈ واپسی کر سکتا تھا۔ پہلے راشد نے دو بریک تھرو دلائے اور پھر ٹوپلے نے واپسی کی لیکن کلاسن کی سنچری نے انگلینڈ کو مکمل شکست دے دی۔

(یواین آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS