شیوسینا نے گاندھی خاندان ایس پی جی سیکورٹی واپس لینے پر اٹھائے سوال

0

ممبئی : کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل اور پرینکا گاندھی وڈرا سے ایس پی جی سیکورٹی واپس لینے پر بحث ومباحثے کا سلسلہ جاری ہے۔ 
شیوسینا نے آج بروز ہفتہ کو کہا کہ ایسے معاملے میں سیاسی اختلافات کو الگ رکھنا چاہئے اور کسی کو کسی کی زندگی سے کھلواڑ نہیں کرنا چاہئے ۔ مہاراشٹر میں حکومت بنانے کےلئے اس ہفتہ کانگریس اور این سی پی سے ہاتھ ملانے والی شیوسینا نے سوال کیا کہ مرکزی وزارت داخلہ میں کس کو لگتا ہے کہ گاندھی خاندان پر خطرہ کم ہوگیا ہے۔
پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے  گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے پر ایک بار پھر غورو فکر کریں۔ مودی واحد شخص ہیں جن کے پاس ایس پی جی کا سکیوریٹی ہے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS