ہمارے ملک کے کچھ سیکولر لوگ طالبان کی حمایت کر رہے ہیں:وی ایچ پی

    0
    Image:jagran.com

    نئی دہلی: (یو این آئی) افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد تیزی سے بدلتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے حکومت ہند سے وہاں کے ہندو اور سکھ برادری سمیت تمام ہندوستانیوں کی سلامتی اور ان کی گھرواپسی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ جمعہ کے روز وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل کی جانب سے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے اس سمت میں کیے گئے اقدمات قابل ستائش ہیں لیکن جب تک تمام ہندوستانیوں کے ساتھ وہاں کے ہندو-سکھ بحفاظت واپس نہیں آ جاتے، ان کے جان و مال کی حفاظت کی ہر سطح پر سنجیدہ کوشش کیے جانے کی ضرورت ہے۔

    پرانڈے نے کہا کہ وی ایچ پی برسوں سے پاکستان سے بے گھر ہونے والے لاکھوں ہندوؤں کی خدمت میں سرگرم ہے، ہم اپنے افغانی ہندو سکھ برادریوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونے کے درمیان خدمتگاری کو مزید رفتار دیں گے۔ وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری نے کہا،’خواتین اور بچوں تک کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے بعد افغانستان میں طالبان کی مخالفت ہو رہی ہے، ساتھ ہی عالمی برادری بھی اس کی دہشت سے اچھے سے واقف ہے۔ اس کے باوجود ہمارے ملک کے مبینہ کچھ سیکولر لوگ طالبان کی حمایت کر رہے ہیں اور’جہادیوں‘کے ساتھ دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر نے میں سرگرم ہیں‘۔ انہوں نے کہا،’جو لوگ طالبان کی حمایت کر رہے ہیں‘انھیں نہیں بھولنا چاہیے کہ دہشت گردی اور اس کی حمایت دونوں کا خاتمہ برا ہوتا ہے۔ طالبان کی ستائش کرنے والوں کو کچھ دن اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے چہیتوں کے زیر سایہ افغانستان میں بھی گذارنے چاہیئیں‘۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS