بدایوں (یواین آئی): سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی سکریٹری اور بدایوں لوک سبھا سے پارٹی امیدوار شیوپال سنگھ یادو نے بدھ کو الزام لگایا کہ ضلع کے کچھ افسران بی جے پی کے ایجنڈ کے طور پر کام کررہے ہیں۔
ڈی ایم منوج کمار کو شکایتی لیٹر دیتے ہوئے یادو نے کہا کہ ضلع کے کچھ افسر بی جے پی لیڈروں سے مل کر پردھان، بی ڈی سی اور ضلع پنچایت کے اراکین کو دھمکا رہے ہیں کہ وہ بی جے پی کی حمایت میں آئیں۔
انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اگر ڈی ایم نے کاروائی نہیں کی تو وہ الیکشن کمیشن سے شکایت کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان ‘دولڑکوں کا ملن فلاپ شو’ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو لڑکے لیڈر ہیں۔ کوئی اداکار نہیں ہیں۔ دونوں لیڈر ہیں۔ نیتا کبھی فلاپ نہیں ہوتا۔
بدایوں کی بی جے پی ایم پی و سوامی پرساد موریہ کی بیٹی سنگھ مترا موریہ اور اپرنا یادو کے مین پوری سے بی جے پی سے الیکشن لڑنے پر کہا کہ بی جےپی خواتین کی عزت نہیں کرتی۔ بی جے پی جھوٹی پارٹی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ سنگھ مترا ہمارے ساتھ ہیں وہ ہمارا لیکشن لڑا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹھاکروں کے گاؤں میں ووٹ مانگنے پہنچے بی جے پی امیدوار کی فضیحت، واپس لوٹنا پڑا
سپا کے بدایوں لوک سبھا سیٹ سے نامزدگی پر شیوپال سنگھ نے کہا کہ 15اپریل کو نامزدگی کرائیں گے۔