ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 14؍دسمبر کے چند اہم واقعات

0

تاریخ میں آج کا دن
ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 14؍دسمبر کے چند اہم واقعات

1799l امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کا انتقال ہوا۔
1911l روالڈ ایمنڈسن نے قطب جنوبی پر قدم رکھا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے شخص بنے۔
1918l بی کے ایس آئینگر کی پیدائش کرناٹک کے بیلور میں ہوئی۔ انہیں ملک کے پہلے یوگا گرو ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔
1922l نوبل انعام یافتہ روسی ماہر طبیعیات نکولے باسوف کی پیدائش ہوئی۔
1924l ہندی سنیما کے پہلے شو مین راج کپور کی پیدائش ہوئی۔ 1930 کی دہائی میں بامبے ٹاکیز میں کلپ بوائے بننے والے راج کپور نے پرتھوی تھیٹر سے اپنی اداکاری کی شروعات کی اور اداکاری کے علاوہ فلم پروڈکشن اور ہدایت کاری میں بھی اپنا نام روشن کیا۔
1946l ہندستانی رہنما اندرا گاندھی کے چھوٹے بیٹے سنجے گاندھی کی پیدائش ہوئی۔
1966lبالی وڈ کے مشہور نغمہ نگار شیلندر کا انتقال ہوا۔
1972l امریکہ کی جانب سے چاند پر بھیجا گیا انسان بردار خلائی جہاز اپولو 17 واپس لوٹا اور اس کے ساتھ ہی چاند کی تلاش کی امریکی مہم ختم ہو ئی۔
1995l بوسنیا، سربیا اور کروشیا نے پیرس میں ڈیٹن معاہدے پر دستخط کیے ، جس سے ان کے درمیان جاری تین سالہ تنازع ختم ہوا۔
1998l قاہرہ میں منعقدہ 23ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں عائشہ دھرکر کو تامل فلم ’دہشت گرد‘ میں بہترین کردار کے لیے بہترین جیوری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
2000l جارج واکر بش امریکہ کے 43ویں صدر منتخب ہوئے ۔
2003l امریکی اتحادی افواج نے عراق کے سابق صدر صدام حسین کو تکریت میں گرفتار کیا۔
2007l شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان 50 سال بعد ریل سروس دوبارہ شروع ہوئی۔
2012l امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے نیو ٹاؤن میں ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں پرائمری اسکول کے 20 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوئے ۔ حملہ آور 20 سالہ ایڈم لانزا بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل تھا۔ (یواین آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS