کولمبو: (یو این آئی) سری لنکا کی فوج نے سوشل میڈیا پر ایک فوجی افسر کے ذریعہ پٹرول پمپ پر بھیڑ میں شہری کو لات مارتے ویڈیو کے وائرل ہونے پر اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ ڈیلی مرر نے پیر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ کرونیگالا ضلع کے یاگاہپتیا میں پیش آیا۔ لات مارنے والے کی شناخت فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر ہوئی ہے۔
فوج کے ترجمان بریگیڈیئر نیلانتھا پریمارتنے نے کہا کہ لوگوں کا ایک گروپ ایک پٹرول پمپ پر رکاوٹ پیدا کر رہا تھا۔ یہ لوگ گالیاں دے رہے تھے اور فوج اور پولیس کی ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈال رہے تھے۔ اس واقعے میں دو شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔سری لنکا کو انتہائی خراب معاشی بحران کی وجہ سے ایندھن کی کمی کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر سری لنکا میں فوجی کے ذریعہ پٹرول پمپ پر ایک شخص کی پٹائی کا ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS