ہندوستان میں کورونا کے 16135 نئے معاملے

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 16135 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس سے متاثرین کی تعداد چار کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار 564 ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ایک لاکھ 78 ہزار 383 ٹیکے لگائے گئے۔ جس کی وجہ سے اب تک 197 کروڑ 98 لاکھ 21 ہزار 197 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ اسی عرصے میں 13958 مریض صحت یاب ہونے کے بعد انفیکشن سے پاک افراد کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 28 لاکھ 79 ہزار 477 ہوگئی۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.53 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2153 ایکٹو کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ان کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 864 ہوگئی۔اس دوران ملک میں 332978 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86 کروڑ 39 لاکھ 99 ہزار 907 کووڈ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 22 فعال کیسز بڑھ کر 29,527 ہو گئے ہیں۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3611 بڑھ کر 65,50,377 اور اس دوران مرنے والوں کی تعداد 70,046 ہو گئی۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 962 کم ہو کر 22,485 ہو گئی ہے اور مزید 3918 لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7814871 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران چھ افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 147940 ہو گئی۔ تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے 1185 ایکٹو کیسز بڑھ کر 14504 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت حاصل کرنے والوں کی تعداد 1487 تک بڑھ کر 3430245 ہو گئی، اس دوران مرنے والوں کی تعداد 38,026 پر مستحکم رہی۔ مغربی بنگال میں 1293 ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 10583 ہو گئی ہے اور مزید 526 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 20,02,677 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 21,225 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 226 بڑھ کر 6,666 ہوگئی ہے اور مزید 600 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 39,25,500 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40119 رہی۔
راجدھانی دہلی میں 142 کورونا کیسز کم ہونے کے بعد ان کی تعداد 3268 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید 785 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 19,07,474 ہوگئی۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26271 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 37 کم ہو کر 4747 ہو گئے ہیں۔ کووڈ کو شکست دینے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 494 بڑھ کر 793521 ہو گئی۔ مرنے والوں کی تعداد 4111 ہے۔
گجرات میں ایکٹو کیسز 70 بڑھ کر 3548 ہو گئے ہیں۔ کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 12,19,203 ہوگئی۔ ریاست میں کووڈ-19 سے اب تک 10,947 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 161 کم ہو کر 2868 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں 544 اضافے کے بعد کل تعداد بڑھ کر 20,65,264 ہو گئی ہے، دریں اثنا، مرنے والوں کی تعداد 23,540 پر مستحکم ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS