’سوشل میڈیا دہشت گردوںکی’ٹول کٹ‘میں موثر آلات‘

0

نئی دہلی، (پی ٹی آئی) : ہندوستان نے’غیر سماجی عناصر‘کے ذریعہ اینکرپٹیڈ پیغام اور کرپٹو کرنسی جیسی نئی ٹکنالوجی کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے مربوط عالمی کوشش کرنے کی ہفتہ کو اپیل کی اور آگاہ کیاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم دہشت گرد گروپوں کی’ٹول کٹ‘میں موثر آلات بن گئے ہیں۔ دہلی میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) کی دہشت گردی مخالف کمیٹی کی خصوصی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں، ان کے ’نظریاتی پیروکاروں‘ اور ’اکیلے حملہ کرنے والے‘ (لون وولف) لوگوں نے ان نئی ٹکنالوجیوں تک رسائی حاصل کر کے اپنی صلاحیتیں بڑھا لی ہیں۔ جے شنکر نے واضح طور پر پاکستان کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کا دہشت گردی مخالف پابندی نظام ان ملکوں کو آگاہ کرنے کے لیے مو¿ثر ہے، جنہوں نے دہشت گردی کو ’ریاست کے ذریعہ مالی تعاون والا انٹرپرائز‘ بنا لیا ہے۔ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے سبھی 15 ملکوں کے نمائندے دہلی میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوسرے دن کے اجلاس میں حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے دن کا اجلاس ممبئی میں منعقد کیا گیا تھا۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں ہندوستان کا عزم دہراتے ہوئے وزیر خارجہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ نئی دہلی اس سال اقوام متحدہ ٹرسٹ فنڈ فار کاﺅنٹر ٹیررزم میں 5 لاکھ ڈالر کا رضاکارانہ تعاون کرے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS