نیند اک پل نہ مجھ کو آئے ہے، جب تصور میں تو سمائے ہے

0

نیند اک پل نہ مجھ کو آئے ہے، جب تصور میں تو سمائے ہے
دیکھتے ہی جو مجھ کو رنجیدہ میری ہر بات مان جائے ہے

پڑھ لیا لا الٰہ الا اللہ، جان مشکل میں جب بھی آئے ہے
میرے مولا کرم کا طالب ہوں،رنج و غم اب سہا نہ جائے ہے

حکم یا رب شفا کا فرما دے، درد دل کا بہت ستائے ہے
سب میرا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں، تو صدا میرے کام آئے ہے

تیرے قربان جا ن و دل میرے،تو ہی بگڑی میری بنائے ہے
رنگ تیرے انیس بھر بھر کے، اپنے شعروں کو گن گنائے ہے
انیس الاسلام

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS