سی اے اے کی حمایت میں ریلی، خواتین افسران کے ساتھ بدتمیزی کا ویڈیو وائرل

    0

    راج گڑھ: شہریت قانون اور این آر سی کی حمایت میں بھی مختلف مقامات پر ریلیاں اور پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں مدھیہ پردیش میں بھی ایک ریلی نکالی گئی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں پولیس انتظامیہ اور بی جے پی کارکنوں کے مابین تصادم دیکھا جا سکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں خواتین پولیس افسران کے ساتھ بی جے پی کارکنوں نے بدتمیزی بھی کی۔
    مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع میں اتوار کے روز  شہریت قانون کی حمایت نکالی گئی ریلی میں تشدد  کا واقعہ پیش آیا۔ ریلی کے دوران بی جے پی کارکنان نے دو ڈپٹی کلیکٹروں پریا ورما اور شروتی اگروال اور کچھ پولیس افسران پر حملہ کیا، اس پر ڈپٹی کلکٹر ندھی نیویدیتا نے بی جے پی کارکن کو تھپڑ مارا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کی۔ اس حادثے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کلکٹر ندھی نیویدیتا کا کہنا ہے کہ ’ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، اس کے باوجود 50 سے 100 افراد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالی۔ جب پولیس اور انتظامیہ نے انہیں روکا تو وہاں موجود خواتین افسروں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی‘۔ خیال رہے کہ تقریبا 75سیکنڈ کے اس ویڈیو میں ندھی ورما کچھ افراد کو کالر سے پکڑتی اور طمانچہ مارتی نظر آرہی ہیں، ہفتہ کو ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔ تاہم سابق ایم ایل اے امر سنگھ یادو ، موہن شرما اور پارٹی کے ضلعی صدر دلبر سنگھ یادو کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں نے ترنگا یاترا ریلی نکالی تھی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS