وکاس دوبے کا ساتھی جئے واجپئی گرفتار

0

کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور میں دو جولائی کو آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے کلید ی ملزم ومبینہ انکاونٹر میں مارے گئے وکاس دوبے کے ساتھ جئے واجپئی اور اس کے ایک دوست کو پولیس نے اتوار کی دیر رات گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے جئے کے خلاف واردات سے دو د ن قبل وکاس کو دو لاکھ روپئے اور 25کارتوس دینے کے الزامات سمیت کئی دفعات میں دیر رات نظیر آباد تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔  
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار پی نے بتایا کہ چار جولائی کو جئے واجپی وکاس کو کانپور سے نکالنے کی کوشش کررہا تھا۔ لیکن پولیس کی مستعدی کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکا۔بکرو واردات کے بعد ایس ٹی ایف جئے واجپئی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کررہی تھی۔15 دن بعد اتوار کی شام جب وہ بحفاظت گھر پہنچا تو ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
 دیررات پولیس نے جئے کو دوبارہ اس کے گھر سے گرفتار کرلیا اس کے بعد ایس ایس پی دنیش کمارپی نے نذیرآباد تھانے پہنچ کر اس سے پوچھ گچھ کی۔پولیس کے مطابق پوچھ گچھ میں سامنے آیا ہے کہ جئے نے واردات کے دو دن قبل وکاس دوبے کو دو لاکھ روپئے اور 25کارتوس دئیے تھے۔ پولیس کی جانچ میں لائسنسی ریوالور میں 25کاارتوس کی خرید ملی لیکن وہ نہیں بتا سکا کہ وہ کارتوس کہاں استعمال کئے گئے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS