بنگلہ دیش کی آزادی کے 50سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم کے دورہ کی تیاریوں پر کریں گے بات چیت
نئی دہلی،ڈھاکہ:وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کے روز یہاں پہنچے ۔ڈاکٹر جے شنکر خصوصی طیارے سے صبح10 بجے بنگا بندھو ائیرپورٹ پہنچے ، جہاں پر وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے ان کا استقبال کیا۔ پدما گیسٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کے وزراء کے مابین دوطرفہ بات چیت ہوگی۔ ڈاکٹر جئے شنکر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ بعد ازاں وہ شام 5 بجے انڈیا ہاؤس میں منعقدہونے والی تقریب میں شریک ہوں گے اور پھر ڈھاکہ سے رخصت ہوں گے ۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ شہریار عالم نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ دونوں فریقین اپنی شراکت داری، خاص طور پر رابطے ، روایتی تہواروں پر تبادلہ خیال کریں گے ۔مسٹر شہریار نے کہا کہ ہندوستان نے حال ہی میں بنگلہ دیش ٹرانسپورٹ کو براہ راست بھوٹان اور نیپال جانے کی اجازت دی ہے۔ یہ ہمارے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کووڈ 19 کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
ایس جے شنکر بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS