چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

0

نئی دہلی: (یو این آئی) راجیہ سبھا میں آج چھ اراکین کورکنیت کا حلف دلایا گیا، جن میں سے دو آسام، ایک ناگالینڈ اور تین کیرالہ سے منتخب ہوئے ہیں ۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ان اراکین کو رکنیت کا حلف دلایا۔ آسام کی پوترمارگریٹا نے بنگلہ میں حلف لیا ۔ وہ پاجامہ، کرتہ اور جیکٹ میں ملبوس تھے اور آسامی گمچھا لیے ہوئے تھے ۔ بعد میں اسی ریاست کے آر نارجری کو حلف دلایا گیا۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد سے جتے ہیں ۔کیرالہ سے منتخب جی بی ماتیرنےانگریزی میں حلف اٹھایا ۔ وہ سفید شلوار سوٹ میں ملبوس تھے ۔ بعد میں اسی ریاست کے سنتوش کمار اور اے رحیم نے بھی حلف لیا ۔ ناگالینڈ سے منتخب ہونے والے ایس فانگن کونیاک سے سب سے آخر میں انگریزی میں حلف لیا۔ وہ روایتی لباس میں حلف لینے آئی تھیں۔ اراکین نے میز تھپتھپا کر نئے اراکین کا خیر مقدم کیا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS