نئی دہلی : (یو این آئی) لوک سبھا میں پیر کے روز بزرگ شہریوں، بیواؤں، معذوروں اور یتیم بچوں کو ملنے والی پنشن کا مسئلہ اٹھایا گیا اور اسے کم از کم 3000 روپے ماہانہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ آزاد رکن پارلیمان نونیت رانا نے وقفہ صفرکے دوران یہ معاملہ زیر بحث لایا اور کہا کہ مہاراشٹر میں معذوروں، بزرگ شہریوں، یتیموں اور بیواؤں کو پنشن کے طور پر ایک ہزار روپے ملتے ہیں۔ انہوں نے اس رقم کو بہت کم قرار دیا اور کہا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی میں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے، اس لیے یہ پنشن کم از کم تین ہزار روپے ماہانہ کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اس پنشن کے دائرے میں آنے والے معذور افراد کی زندگی سے منسلک بڑے چیلنجز ہیں اور اتنی کم رقم میں ان چیلنجز کا سامنا نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے ان پنشنرز کو لائف انشورنس کور کے دائرے میں لانے پر بھی زور دیا۔ شیو سینا کے شری ناتھ ایکناتھ شندے نے بزرگ شہریوں اور بعض دیگر زمروں کے لوگوں کے لیے ریلوے کے سفر میں ملنے والی رعایت بند کرنے کا مسئلہ اٹھایا اورکہا کہ جن لوگوں کو یہ ریاعت ملتی ہے، اسے بحال کیا جانا چاہیے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.