جنوبی کشمیر میں گریننڈ پھینکنے اور دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے میں چھ افراد گرفتار

    0

    سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر میں گرینیڈ پھینکنے اور ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے پاداش میں چھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
    ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے فوج کی 42 آر آر اور سی آر پی ایف کی 180 بٹالین سے مل کر جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ جنگجو اعانت کاروں کے ایک نیٹ ورک کو طشت از بام کیا جو ضلع اننت ناگ کے سنگھم علاقے اور ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں گرینیڈ پھیکنے کے واقعات میں ملوث ہے۔
    انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ جنگجو اعانت کاروں کا پاکستانی ہینڈلرس کے ساتھ رابطہ تھا اور وہ حال ہی میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے گرینیڈ حملوں میں ملوث ہیں۔
    موصوف ترجمان نے کہا کہ گرفتار شدگان ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ترال میں دھمکی آمیز پوسٹرس چسپاں کرنے میں بھی ملوث ہیں۔
    انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت اعجاز احمد بٹ ساکن لارو ترال، محمد امین خان ساکن ہنڈورہ ترال، عمر جبار ڈار ساکن واگڈ ترال، سہیل احمد بٹ ساکن ڈوگی پورہ اونتی پورہ، سمیر احمد لون ساکن ڈار گنائی گنڈ ترال اور رفیق احمد خان ساکن ہنڈورہ ترال کے بطور کی۔
    انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے دھماکہ خیز مواد کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد ہوا ہے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ترال میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS