نئی دہلی: (یو این آئی) مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر سیتا رام یچوری کے بڑے بیٹے آشیش کی جمعرات کو کورونا انفیکشن سے موت ہوگئی۔
یچوری نے آج صبح ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
Dear Com. @SitaramYechury, our deepest condolences on the loss of Ashish. Our thoughts are with you and your family during this difficult time. https://t.co/iraYm2f9Cg
— Pinarayi Vijayan (@pinarayivijayan) April 22, 2021
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’بہت دکھ کے ساتھ مجھے مطلع کرنا پڑ رہا ہے کہ میں نے اپنے بڑے بیٹے آشیش یچوری کو آج صبح کووڈ۔ 19 میں کھو دیا ہے۔ میں ان سبھی ڈاکٹروں، نرس، صحت کارکنان، صفائی ستھرائی کے کارکن اور ہمارے ساتھ کھڑے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کا علاج کیا اور ہمیں امید دلائی‘‘۔
کووڈ۔ 19 سے متاثر 35 سالہ آشیش یچوری گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں دو ہفتوں سے داخل تھے اور ان کی حالت میں بہتری بھی آرہی تھی لیکن آج صبح ساڑھے پانچ بجے اچانک ان کی موت ہوگئی۔