نئی دہلی، (ایجنسیاں) : پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس کے دوران سرکار کی نظر ڈیٹا تحفظ بل سمیت تقریباً ایک درجن بل پاس کرانے پر ہے لیکن اپوزیشن کے تیور دیکھ کر لگتا نہیں ہے کہ ایوان میں اس کی راہ آسان ہوگی۔ اپوزیشن پارٹیوں کے زیر اقتدار ریاستوں میں گورنروں کی مبینہ مداخلت، جانچ ایجنسیوں کے غلط استعمال، بے روزگاری، کسانوں کے مسائل، مہنگائی، پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے مطالبہ جیسے ایشوز پر اپوزیشن سرکار کو گھیرنے کی تیار کر رہا ہے۔
پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے بتایا کہ ’ہم اجلاس میں ٹھیک ڈھنگ سے کام کاج یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے بارے میں 6 دسمبر کو کل جماعتی میٹنگ میں اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ بات چیت ہوگی اور موضوعات طے کیے جائیں گے۔‘ کانگریس، ترنمول کانگریس، آر ایس پی سمیت کئی اپوزیشن پارٹیاں اجلاس کے دوران مہنگائی، بے روزگاری کے علاوہ اپوزیشن پارٹیوں کی حکومت والی تمل ناڈو، مغربی بنگال، تلنگانہ، کیرالہ جیسی ریاستوں میں گورنر کے ذریعہ مبینہ طور پر کام کاج میں مداخلت کرنے کے موضوع کو سرمائی اجلاس میں پرزور طریقے سے اٹھائیں گے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ کے سریش نے بتایا کہ اجلاس میں اٹھائے جانے والے ایشوز کو لے کر اگلے ایک دو دنوں میں پارٹی کی حکمت عملی سے متعلق میٹنگ ہوگی جس میں موضوعات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے ہنگامہ خیز ہونے کے آثار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS