سگنیچر بریج بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم

0

دارالحکومت دہلی میں موجود سگنیچر بریج بند ہونے کی وجہ سے عوام کو بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔واضح رہے کہ سگنیچر بریج کو 4نومبر سے14نومبر دس دنوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
دہلی ٹورزم اور ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی درخواست پرسنگنیچر بریج ٹاور کرین ہٹانے کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔ بریج بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔
عوام کو پانچ سے دس کلوں میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں ایک سے دو گھنٹہ خراب کرنا پڑ رہا ہے۔
سگنیچربریج کے بند ہونے کی وجہ سے کچھ اہم علاقوں میں ٹریفک نظام بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ کھجوری چوک،مجنوں کا ٹیلہ،شاستری پارک،کراول نگر وزیرآباد وغیرہ علاقوں میں بہت زیادہ ٹریفک دیکھی جارہی ہے۔
سگنیچربریج بند ہونے کی وجہ سے پرانا وزیر آباد پل کھول دیا گیا ہے۔لیکن پل تنگ ہونے کی وجہ سے عوام کو راحت نہیں ہے،بلکہ گھنٹوں ٹریفک کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS