iMAGE: REPUBLIC wORLD

نئی دہلی : (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پوئلا بوئیشاخ کے موقع پر ہندوستان اور پوری دنیا میں پھیلے ہوئے بنگلہ زبان بولنے والوں کی مبارک باد دی۔
وزیر اعظم نے جمعرات کو شبھو نبو برشو‘ کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ “زندگی سے پیار اور جوش وجذبہ جو بنگال کے لوگوں میں دکھتا ہے وہ واقعی دل کو چھو لینے والی ہے۔” پوئلا بوئیشاخ کے موقع پر ہندوستان اور پوری دنیا کے بنگلہ زبان بولنے والوں کو میری دلی مبارکباد۔ خدا ہم سب کو خوش رکھے ، نیا سال سب کی خوشحالی ، خوشی اور اچھی صحت لائے۔ ”
بنگال میں اسے پہلا وشاخ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور نئے سال کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS