بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے عظیم مجاہد آزادی چندر شیکھر آزاد کی سالگرہ پر انہیں سلام کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کی بہادری ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لئے قوم خدمت کرنے اور ترقی کرنے میں باعث تحریک بنے گی۔
چوہان نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ سے کہا’جو مادر وطن کے کام نہ آسکے ،ایسی جوانی کا کیا فائدہ-آزاد‘جن کی زندگی کے ہر لمحے میں بہادری ،ہمت اور حوصولہ جھلکتا ہے،مادر وطن کے ایسے بہادر بیٹے،عظیم مجاہد آزاد ’آزاد‘کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کی۔آپ کی بہادری کے قصے ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لئے قوم خدمت کرنے اور ترقی کرنے میں باعث تحریک بنیں گے۔
وزیراعلی نے بال گنگا دھر تلک کی سالگرہ پر انہیں بھی ْخراج تحسین پیش کی۔ اور کہا’آزادی میرا پدائشی حق ہے اور میں اسے لے کر ہی رہوں گا‘ہرشخص کے دل میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے والے عظیم مجاہد آزادی ،بال گنگا دھر تلک جی کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کی ۔آپ کے زبردست خیالات ہمیشہ ملک کے مفاد میں ہمت کے ساتھ کھڑے ہونے کا حوصلہ دین گے۔‘‘
شیوراج نے عظیم مجاہد آزادی چندر شیکھر آزاد اور گنگا دھر تلک کوخراج تحسین پیش کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS