بھوپال : ( یواین آئی) مدھیہ پردیش میں کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف حکومت کے سربراہ شیوراج سنگھ چوہان نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کر کے ریاست کی صورتحال سے آگاہ کرایا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان نے ٹیلیفون پر مودی سے بات چیت کی اور کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا ۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے ریاستی حکومت کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے وزیر اعلی کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ مسٹر چوہان نے مسٹر مودی کو بتا یا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن کی شرح کم ہو رہی ہے۔ صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھنے کے کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو جانکاری دی ۔
چوہان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لئے حالیہ ریاستی حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بارے میں بتایا ۔ کِل کورونا مہم ، کورونا کرفیو ، کورونا رضاکاروں ، آئیسولیشن سینٹر ، کووڈ سنٹر ، عارضی اسپتالوں کی تعمیر اور اس سے وابسہ دیگر متعلقہ معلومات کا بھی مسٹر چوہان نے اشتراک کیا۔
شیوراج نے مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS