جے پور (یو این آئی): راجستھان کے گورنر کلراج مشر نے بی جے پی قانون ساز پارٹی کے لیڈر بھجن لال شرما کو وزیر اعلی کے عہدے کے حلف کیلئے مدعو کیا ہے ۔مسٹر بھجن لال کے لیجسلیٹو پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد بی جے پی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جس کی قیادت مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کی، منگل کی شام راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی۔
بی جے پی کے ریاستی صدر سی پی جوشی نے مسٹر مشرا کو ایک خط پیش کیا، جس میں مسٹر بھجن لال شرما کا نام راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے طورپر پیش کیا گیا ہے۔ قانون ساز پارٹی کے سربراہ کے طور پر ان کے انتخاب کے حوالے سے ایک خط ان کے حوالے کیا گیا۔اس دوران بی جے پی کے مبصر راج ناتھ سنگھ نے پارٹی کے 115اراکین اسمبلی کی فہرست بھی گورنر کو پیش کی۔
مزید پڑھیں: امت شاہ تاریخ نہیں جانتے :راہل
خیال رہے کہ تقریباً 4بجے بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں مسٹر بھجن لال کو متفقہ طور پر لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد بی جے پی کے یہ لیڈر راج بھون پہنچے اور گورنر سے ملاقات کی۔ اس دوران سابق نائب وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے ، محترمہ دیا کماری، مسٹر پریم چند بیروا، جو دونوں نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے ، بھی موجود تھے ۔