این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ہی راستہ ہے ، وہ یہ ہے کہ بی جے پی اور شیوسینا کو حکومت بنانی چاہئے۔ صدر راج سے بچنے کے لئے اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔.
شرد پوار نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ میری شیو سینا رہنما سنجے راوت سے ملاقات ہوئی، ہماری آئندہ ہونے والے راجیہ سبھا اجلاس کو لیکر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ بھی کئی معاملات ہیں جن پر ہماری اتفاق رائے ہے۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس اس کے ایک روز بعد ہوا جب این سی پی نے کہا کہ اگر اودھو ٹھاکرے کی زیرقیادت پارٹی بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں بنائے گی تو ہم شیو سینا سے ہاتھ ملاسکتے تھے۔
شیوسینا کے سینئر رہنما سنجے راوت نے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی دوسری میٹنگ میں این سی پی کے سربراہ شرد پوار کو مدعو کیا۔