ہرشعبہ میں اقلیتوں اوراردوکا بڑارول: شرد پوار

0
Image:Free Press Journal

ممبئی (ایجنسیاں) : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے کہاہے کہ بالی ووڈ میں سب سے بڑا رول مسلم کمیونٹی کا رہا ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اقلیتوں اور اردو زبان نے ملک کے تمام شعبوں میں اپنا رول اداکیا ہے۔ پوار نے کہاکہ آج تمام شعبوں میں، چاہے وہ فن ہو، تحریر ہو یا شاعری، سب سے بڑا رول اقلیتوں کا ہے اور اردو زبان سے آیا ہے۔ بالی ووڈ کو ٹاپ پرلے جانے میں مسلم اقلیتوں نے سب سے زیادہ رول اداکیاہے۔ودربھ مسلم انٹلکچوئل منچ کے زیر اہتمام ’ہندوستانی مسلمانوں کے سامنے مسائل ‘کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوار نے کہاکہ مسلم کمیونٹی کے ارکان محسوس کرتے ہیں کہ اس کا اتنا بڑارول ہونے کے باوجود ملک، انہیں ان کا مناسب حق نہیں مل رہاہے، جوایک سچائی ہے۔ اس پرغورہونا چاہیے کہ انہیںان کا مناسب حصہ کیسے مل سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اردو اسکولوں اور تعلیم پر غور کرنا چاہیے، لیکن اردو کے ساتھ ساتھ ریاست کی اہم زبان پر بھی غور کرنا چاہیے۔دریں اثنا پوار نے موہن بھاگوت کے اس بیان کا خیرمقدم کیا کہ سماجی تفریق پیدا کرنے والی چیزوں کو مسترد کر دینا چاہیے۔ پوار نے کہا کہ اس طرح کے بیان پر اصل میں عمل کیا جانا چاہئے، اسے صرف دکھاوے کے لئے نہیں کہا جانا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS