نئی دہلی: دارالسلطنت دہلی کے شاہین باغ میں شہریت قانون کے خلاف ہورہے احتجاجی مظاہروں کا معاملہ مستقل سپریم کورٹ میں پہنچ رہا ہے۔ یہاں جاری مظاہروں کے خلاف سپریم کورٹ میں پیر کے روز ایک عرضی داخل کی گئی۔ وکیل اور سماجی کارکن امت ساہنی نے دھرنے اور مظاہرے کے سبب گزشتہ 35 دنوں سے کالندی کنج۔ شاہین باغ شاہراہ کو بند کرنے کے خلاف عدالت عظمی کا رخ کیا ہے۔ انہوں نے دلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے، جس میں مرکزی حکومت اور دلی پولیس کو کسی طرح کی رہنما ہدایات جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ہائی کورٹ نے 14 جنوری کو حکومت اور پولیس کے حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی صلاح دی تھی۔ کالندی کنج۔ شاہین باغ شاہراہ بند ہونے سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف کا حوالہ دیتے ہوئے عرضی میں کہا گیا ہے کہ لوگ ڈی این ڈی فلائی اوور اور آشرم جیسے متبادل راستوں سے سفر کرنے پر مجبور ہیں، جس کے سبب مسافروں کا قیمتی وقت اور ایندھن برباد ہورہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS