شاہ عالم عرف گڈو جمالی جلد ہی سماج وادی پارٹی میں ہو سکتے ہیں شامل

0
شاہ عالم عرف گڈو جمالی جلد ہی سماج وادی پارٹی میں ہو سکتے ہیں شامل
شاہ عالم عرف گڈو جمالی جلد ہی سماج وادی پارٹی میں ہو سکتے ہیں شامل

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے ہونے والے راجیہ سبھا اور یوپی قانون ساز کونسل کے انتخابات نے پوری تصویر بدل دی ہے۔ کچھ جگہوں پر راجیہ سبھا کے لیے ایس پی اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ ہے، جب کہ دیگر مقامات پر قانون ساز کونسل میں جانے کے لیے لیڈروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ اس درمیان ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق، سماج وادی پارٹی پوروانچل میں بی ایس پی سپریمو مایاوتی کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری کر رہی ہے۔

جانکاری کے مطابق، بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر گڈو جمالی جلد ہی سماج وادی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ایس پی گڈو جمالی کو قانون ساز کونسل بھیج سکتے ہیں۔ اس طرح ایس پی ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتی ہے۔

معلوم ہوکہ، گڈو جمالی نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں ایس پی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کے خلاف مقابلہ کیا تھا۔

اعظم گڑھ سے بی ایس پی لیڈر شاہ عالم عرف گڈو جمالی ایک دو دن میں سماج وادی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ عالم عرف گڈو جمالی 28 فروری کو بی ایس پی چھوڑ کر ایس پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے ذرائع کے مطابق گڈو جمالی کافی دنوں سے ایس پی سے رابطے میں ہیں۔

گڈو جمالی 2012 اور 2017 میں اعظم گڑھ کے مبارک پور اسمبلی حلقہ سے بی ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت چکے ہیں۔ جمالی مقامی رہنما ہونے کے علاوہ گزشتہ ایک دہائی سے سیاست میں بھی سرگرم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گڈو جمالی کے ساتھ آنے سے سماج وادی پارٹی کو خاص طور پر اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ پر طاقت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مراٹھا احتجاج کے پیش نظر مہاراشٹر کے 3 اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل، مراٹھوڑاہ میں کشیدگی

گڈو جمالی نے 2014 کے لوک سبھا اور 2022 کے لوک سبھا ضمنی انتخابات میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر 2 لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس تناظر میں جمالی کے ساتھ آنے سے اعظم گڑھ میں ایس پی کی جیت یقینی سمجھی جا سکتی ہے۔ ایس پی اعظم گڑھ سے دھرمیندر یادو کو اپنا امیدوار قرار دے سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS