روس کی معیشت کو شدید دھچکا

0

ماسکو:کریملین کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے روسی معیشت کے چوپٹ ہونے سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روسی معیشت کو پابندیوں کا سامنا ہے لیکن جلد ہی وہ ان سے باہر آجائے گی۔مسٹر بائیڈن نے منگل کے روز اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کی معیشت مغربی پابندیوں کی وجہ سے مفلوج ہو چکی ہے ۔مسٹر پیسکوف نے مسٹر بائیڈن کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ بے شک روسی معیشت شدید دباؤ میں ہے ، معاشی پابندیوں کا سامنا ہے ۔ مگر روس کے پاس اس پر قابو پانے کی صلاحیت ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS