بنگلور:کرناٹک میں چار ماہ کے ایک بچے سمیت کورونا وائرس (کووڈ-19)کے سات نئے مریض ملنے کے ساتھ ہی یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 425ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ نئے معاملوں میں پانچ کلبرگی اور دو بنگلورشہری ضلع سے ہیں۔متاثرہ سات افراد میں ایک چار ماہ کا بچہ بھی ہے جو کلبرگی میں کورونا کے علاج کے لئے مقرر اسپتال میں داخل ہے۔ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17ہوگئی ہےاور اب تک 129افراد علاج کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS