نائیجیریا میں سڑک حادثہ، سات افراد ہلاک، پانچ زخمی

0

لاگوس: (یو این آئی/ژنہوا) نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست اوگن میں ایک سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ اوگن میں فیڈرل روڈ سیفٹی کارپس (ایف آر ایس سی) کے علاقائی کمانڈر احمد عمر نے صحافیوں کو بتایا کہ جمعہ کو ایک بس ڈرائیور نے اپنی گاڑی سے کنٹرول کھو دیا جس کے بعد بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔انہوں نے کہا، “حادثے میں پانچ مرد زخمی ہوگئے، جب کہ چھ مردوں اور ایک عورت کی موت ہوگئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے”۔ انہوں نے گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا کہ وہ زیادہ رفتاریا لاپرواہی سے گاڑی نہ چلائیں تاکہ جان و مال کے غیر ضروری نقصان سے بچا جا سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS