بلغراد: سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک نے بدھ کو اپنے بیٹے ڈینلو کے کوروناوائرس 'كووڈ -19' سے متاثر ہونے کا اعلان کیا۔مسٹر ووسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا’’جب یہ سب شروع ہوا، تو میرے بیٹے ڈیننلو نے کہا کہ ہار ماننا کوئی آپشن نہیں ہے. میرا پہلا بچہ کورونا وائرس سے متاثرہوا ہے، اسے متعدی بیماری کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بیٹے، تم یہ بھی جيتوگے۔ تمہارا باپ تم سے محبت کرتا ہے اورہرکوئی تم سے محبت کرتا ہے‘‘۔خیال رہے سربیا میں اب تک 2،666 کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 65 افراد کی اس بیماری کے بعد موت ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS