سید علی گیلانی کا حریت کانفرنس سے علاحدگی کا اعلان

    0

    سری نگر:بزرگ علاحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی نے پیر کے روزاچانک حریت کانفرنس فورم سے مکمل علاحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔موصوف لیڈر حریت فورم سے علاحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ایک مختصرآڈیو پیغام میں کہتے ہیں: 'حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے میں اس فورم سے علاحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں،اس فیصلہ سے فورم کی تمام اکائیوں کو ایک تفصیلی مکتوب کے ذریعہ مطلع کیا گیا ہے'۔اس سلسلے میں شعبہ نشر و شاعت کی طرف سے سید علی گیلانی کے ذاتی لیٹر ہیڈ پر بھی ایک پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے۔
    اس پریس ریلیز میں لکھا گیا ہے: 'چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس جناب سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے فورم سے مکمل علاحدگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلے کے حوالے سے حریت ممبران کے نام ایک تفصیلی خط روانہ کرتے ہوئے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علاحدگی اختیار کرنے کااعلان کرتا ہوں'۔
    اکانوے سالہ سید علی گیلانی گذشتہ زائد از ایک دہائی سے اپنی رہائش گاہ واقع حیدرپورہ سری نگر میں مسلسل خانہ نظر بند ہیں۔ وہ کافی عرصے سے علیل بھی ہیں۔
    کشمیر میں سرگرم علاحدگی پسند تنظیموں کی طرف سے بیانات جاری کرنے کا عمل پانچ اگست 2019 سے تقریباً معطل ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ان تنظیموں کے لیڈران کی تھانہ یا خانہ نظربندی ہے۔گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس جموں وکشمیر کے اراکین کے نام ایک تفصیلی مکتوب روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے 
    قابل ذکر ہے کہ سال 2003 میں بعض آزادی پسند تنظیموں نے متحدہ کل جماعتی حریت کانفرنس سے کنارہ کشی اختیار کر کے حریت کانفرنس (گ) کی بیناد ڈالی جس کی سربراہی سید علی گیلانی کو سونپی گئی۔بعد میں گیلانی نے 7 اگست 2004 کو جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے ساتھ ایک تحریری مفاہمت کے بعد تحریک حریت جموں و کشمیر کو منصہ شہود پر لایا اور وہ اس کے بھی چیئرمین مقرر ہوئے تھے۔تاہم گیلانی نے 19 مارچ 2018 کو اپنی جگہ اپنے دست راست محمد اشرف صحرائی کو تحریک حریت جموں وکشمیر کا عبوری چیئرمین مقرر کیا اور وہ اس عہدے پر بدستور فائز ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS