ممبئی: شیئر بازار میں پانچ کاروباری سیشن سے جاری تیزی پر آج بریک لگ گئی اور38 ہزار پوائنٹ کی سطح کو پار کرنے کے بعد سینسیکس لال نشان میں بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی گراوٹ میں رہا۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں پرمبنی سینسیکس 58.81 پوائنٹ کم ہو کر 37871.52 پوائنٹ پر اور این ایس ای کا نفٹی 29.65 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 11132.60 پوائنٹ پر رہا۔
بی ایس ای کا مڈکیپ 0.19 فیصد بڑھ کر 13649.29 پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 0.23 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 12917.31 پوائنٹ پر رہا۔
بی ایس ای میں بیشتر گروپ گراوٹ میں رہے جس میں آئی ٹی 1.41 فیصد ، آٹو 1.29 فیصد ، ٹیک 1.06 فیصد شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS