نئی دہلی:کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پنجاب کیسری کے مالک اور ایڈیٹر اشونی چوپڑا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ محترمہ گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ’ چوپڑا نے ایک سماجی کارکن اور ایڈیٹر کے طور پر اہم کردار ادا کیا۔ وہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر بھی یاد کئے جائیں گے۔ ان کی دوستی سیاسی دائروں سے بالا تھی اور مختلف مسائل پر ان کے نقطہ نظر واضح تھا اور وہ مخالفت سے گھبراتے نہیں تھے۔ میں ان کے خاندان کے تئیں اپنی دلی تعزیت ظاہر کرتی ہوں‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS