نینا سنگھ راجستھان پولیس کی پہلی خاتون ڈی جی

0
Hindi News

جے پور (ایس این بی)راجستھان کیڈر کی 1989 بیچ کی آئی پی ایس افسر نینا سنگھ راجستھان کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں، جنہیں ڈی جی رینک ملا ہے۔ نینا سنگھ اس وقت راجستھان پولیس کی ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل، سول رائٹس اینڈ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ہیں۔ انہیں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل بنایاگیا ہے۔اس سے متعلق احکام جاری کئے گئے ہیں۔ نینا سنگھ نے اپنے طویل کیریئر میں کافی جدوجہد کی اور کئی مشکل جرائم کے معاملوں کو سلجھایا۔ سی بی آئی میں 6 سال تک جوائنٹ ڈائریکٹر رہتے ہوئے انہوں نے چینا بورا قتل عام، جیا خان قتل عام کے ساتھ ہی نوئیڈا کے ڈی ایم یادو سنگھ کے کارناموں کو اجاگر کیا، وہیں انہوں نے ممبئی بم دھماکہ معاملے میں سنجے دت کی بھی جانچ کی۔ نینا سنگھ کا بہت بڑا رول راجستھان میں یہ رہا کہ نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی اور ایستھر ڈوپلوکس کے ساتھ راجستھان کی پولیس میں بہتری کے لیے نئے تجربے کئے اور انہیں راجستھان کی سرکار نے کافی سراہا بھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS