پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی ذمہ داری سی آئی ایس ایف کے سپرد

0

نئی دہلی (ایجنسیاں): مرکزی وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی ذمہ داری اب سی آئی ایس ایف (سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس) کو سونپ دی ہے۔ اب تک دہلی پولیس کے جوان پارلیمنٹ کی سیکورٹی سنبھال رہے تھے، لیکن اب وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکورٹی سے متعلق ذمہ داریوں کو دہلی پولیس سے سی آئی ایس ایف کو منتقل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 13 دسمبر کو سیکورٹی خلاف ورزی اور اس کے بعد ایک جانچ کمیٹی کے مشوروں کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔

جانچ کمیٹی کی رپورٹ میں سیکورٹی خامیوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں خاص طور سے داخلی دروازے اور وزیٹرس کی جانچ کے وقت خاص توجہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ادھرپٹیالہ ہاؤس کورٹ نے سیکورٹی چوک معاملہ میں گرفتار 4ملزمان ساگر شرما، ڈی منورنجن، امول شندے اور نیلم کی تحویل میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: گیانواپی سروے رپورٹ کی فراہمی پر 3 کو سماعت

2 دیگر ملزمان للت جھا اور مہیش کماوت بھی حراست میں ہیں۔ ان 6 لوگوں سے دہلی پولیس کی پانچ مختلف یونٹ پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS