چھتیس گڑھ کے سکما میں سیکورٹی اہلکاروں اور نکسلیوں کے درمیان تصادم، 3 فوجی شہید

0
چھتیس گڑھ کے سکما میں سیکورٹی اہلکاروں اور نکسلیوں کے درمیان تصادم، 3 فوجی شہید

نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے بیجاپور سکما سرحد پر سیکورٹی اہلکاروں اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے دوران 3 فوجی شہید اور 14 فوجی زخمی ہوئے۔ پولس کے مطابق سکما کے ٹیکل گوڈیم گاؤں میں آج ایک حفاظتی کیمپ لگایا گیا تھا تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جا سکیں اور نکسلیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے۔ کیمپ لگانے کے بعد ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ، کوبرا بٹالین اور اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکار کیمپ کے قریب جونا گوڈا-علی گوڈا کی طرف علاقے میں گشت پر نکلے۔ اسی وقت نکسلیوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

مزید پڑھیں: جے شری رام نہ کہنے پر مسلم کنبہ تشدد کا شکار

پولیس کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے نکسلیوں کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد نکسلی جنگل میں چھپ کر فرار ہوگئے۔ تاہم مقابلے کے دوران 3 فوج شہید اور 14 زخمی ہوئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی فوجیوں کو سلگر کیمپ میں بہتر علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور روانہ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS