سیکورٹی فورسز کا ایل او سی پر تین افراد کو گرفتار اور اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ

    0

    جموں:سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک چھ ہینڈ گرینیڈوں کی بر آمد گی کے بعد تین مقامی افراد کو گرفتار کرکے کا دعویٰ کیا ہے۔
    سرکاری ذرئع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے اتوار کی صبح ایک اطلاع موصول ہونے پر مینڈھر علاقے میں ایل او سی کے نزدیک آپریشن کرکے چھ ہینڈ گرینیڈ بر آمد کئے۔
    انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے اس سلسلے میں تین مقامی افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے دو افراد کا ملی ٹنسی ماڈیول میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ علاقے میں بالخصوص بالاکوٹ سیکٹر میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS