دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں دفعہ 144 نافذ

0

نئی دہلی: شہریت قانون  کے خلاف بلا تفریق مذہب و ملت احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت دہلی کی یونیورسٹیوں میں احتجاجی مظاہروں کے بعد دہلی کے مختلف علاقوں میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بروز منگل 17دسمبر کو دہلی کے جعفرہ آباد، سیلم پور علاقے میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ جس میں پولیس نے حسب دستور لاٹھی چارج کی، پولیس اور عوام کے مابین ہوئے تصادم میں کئی گاڑیاں بھی نذر آتش کی گئیں اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔ حالات کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس نے اس پورے معاملے میں 3ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں 6 افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے اور چھاپے ماری بھی جاری ہے۔ ایک ایف آئی آر برج پور میں پتھراؤ کے معاملے میں درج کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کل پیش آئے واقعات کی وجہ سے بابر پور، سیلم پور جعفرہ آباد وغیرہ علاقے کی دوکانیں مکمل طور پر بند تھی۔ دوسری جانب اس واقعے کا اثر شاستری پارک علاقے میں بھی دیکھا گیا جہاں کافی تعداد میں دوکانیں بند تھیں اور شاستری پارک چوراہے پر ٹریفک بھی کم تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS