راہل گاندھی کا کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد کے حوالہ سے مودی پرحملہ

0

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد کو لے کرحکومت کے اعداد و شمار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سائنس جھوٹ نہیں بولتی، اس لیے حکومت کو صحیح اعداد و شمار بتانا چاہیے۔جمعہ کو ایک ٹویٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا’’ہندوستان میں 47 لاکھ لوگ کورونا سے مرے ہیں نہ کہ 4.8 لاکھ لوگ جیسا کہ ہندوستانی حکومت نے دعویٰ کیا ہے۔ سائنس جھوٹ نہیں بولتی، مودی بول سکتے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کا احترام کریں اور 4 لاکھ روپے کی مالی مدد کر کے ان کی مدد کریں‘‘۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کا ایک اعداد و شمار بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حکومت ہند نے تنظیم کی رپورٹ پر اعتراض درج کرایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS