ممبئی(ایجنسیاں) مہاراشٹر حکومت کورونا وائرس کی وجہ سے بند اسکولوں کو دوبارہ کھولنے جا رہی ہے۔ مہاراشٹر کی اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پہلی سے بارہویں جماعت کے اسکول دوبارہ کھولے جارہے ہیں۔ آف لائن کلاسز 24 جنوری سے شروع ہوں گی۔ ممبئی میں بھی 24 جنوری سے اسکول کھولے جائیں گے۔
حال ہی میں ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت اگلے 10-15 دنوں میں ریاست بھر میں فزیکل کلاسز دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی آج یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کووڈ کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت نے 8 جنوری کو ریاستی اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکومت نے اسکول کو 15 فروری تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔ جبکہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ممبئی میں اسکولوں کو 31 جنوری تک بند کردیا تھا۔
مہاراشٹر میں24 جنوری سے کھلیں گے تمام اسکول
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS