3 اسکولوں میں18پازیٹو اسکول بند ،آن لائن کلاس شروع

0

غازی آباد ( ایجنسی ) : اتر پردیش کے دو شہروں کے تین پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنے والے کم از کم 18 طلبا کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں، جس کے بعد انتظامیہ کو اسکولوں کو 3 دنوں کے لیے بند کرنا پڑا ہے۔ 3 اسکولوں میں سے 2غازی آباد اور ایک نوئیڈا میں ہے۔ احتیاط کے طور پر 13-11 اپریل تک اسکول بند رہے گا۔ حالانکہ کلاسز کا آن لائن موڈ اگلے تین دنوں تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے 14 فروری سے اسکولوں کو فزیکل کلاسز پھر سے شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ دھیرے دھیرے بیشتر اسکول، ہائی کلاسز کے لیے، اور پھر سبھی کلاسز کے لیے پھر سے کھول دیئے گئے۔ ویسے ہندوستان میں گزشتہ کچھ ہفتوں میں کورونا معاملوں میں تیز گراوٹ آئی ہے۔ منگل کے روز کورونا کے 796 معاملے ہی سامنے آئے۔ اس درمیان نوئیڈا میں اس وقت 54 سرگرم معاملے ہیں جب کہ پڑوسی غازی آباد کا سرگرم معاملہ دو نئے معاملوں کے بعد بڑھ کر 28 ہو گیا۔درےں اثنا ملک مےں گزشتہ 24 گھنٹوں مےں کورونا کے 796 نئے مرےض سامنے آئے اور 19 لوگوں کی موت ہو گئی ، جن میں سے18 کیرالہ میں اور ایک موت میزورم میں ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ21 ہزار710 ہو گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS