ایس ڈی ایم سی اسکولوں میں نونہالوں کا استقبال

0

بچوں میں جوش وخروش، طویل وقفہ کے بعد پانچویں کلاس تک کا آف لائن آغاز
نئی دہلی (ایس این بی) : جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے سبھی اسکول طلبا کے لیے کھول دیے گئے۔ کورونا کے سبب تقریباً گزشتہ 2سال سے پرائمری اسکول بند ہیں۔ طویل وقفہ کے بعد اسکول کھلنے سے طلبا میں اسکول جانے کے لیے زبردست جوش وخروش پایاگیا۔ جنوبی کارپوریشن کے سبھی اسکولوں نے بھی نونہالوں کا استقبال کرنے کے لیے تیاریاں کررکھی تھیں۔ طلبا کے استقبال کے لیے اسکولوں میں خوبصورت بورڈ بھی لگائے گئے تھے اور طلبا کی موجودگی بھی پہلے دن بہت اچھی رہی۔ کورونا سے متعلق ضوابط پر عمل اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے سبھی علاقائی ڈپٹی کمشنروں نے سبھی اساتذہ اور بچوں کو ریڈنگ کمپین کے بارے میں بتایا اور طلبا سے ان کے کورونا کے دور کے تجربات بھی شیئر کیے۔ ڈپٹی کمشنروں نے سبھی علاقائی ایجوکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ اسکولوں میں ماسک، سینیٹائزر اور سوشل ڈسٹینسنگ سے متعلق سبھی ضوابط پر سخت سے عمل ہونا چاہیے۔
سبھی اسکولوں کے داخلہ گیٹ پر ہی سینیٹائزر اور ماسک کا انتظام کیاگیا تھا۔ سبھی اسکولوں کے پرنسپل اپنے اسکول میں کووڈ کے مطابق ہی رویہ اور سلوک روا رکھیںگے۔ اساتذہ ماسک پہننا، سوشل ڈسٹینسنگ بنائے رکھنا، ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کے استعمال کے بارے میں طلبا کو بتاتے رہیںگے اور وہ بچوں سے اس پر عمل کرانے پر بھی توجہ دیںگے۔ بچوں کے سرپرستوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر بچہ بیمار ہے یا اسے سردی، زکام اور بخار ہو تو اسے اسکول نہ بھیجیں اور اس کی جانکاری اساتذہ کو ضرور دی جائے۔ مقامی ڈپٹی کمشنروں نے بتایا کہ اسکولوں نے کلاسوں کو آن لائن موڈ پر بھی جاری رکھاجائے گا تاکہ جو طالب علم اسکول آنے سے قاصر ہے اس کی تعلیم کسی بھی وجہ سے متاثر نہ ہو۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS