انڈین آئل كی طرف سے اسکالرشپ؟

0
latestnews29.com

نئی دہلی: (یو این آئی) انڈین آئل نے 30 ریاستی اور سینٹرل ایجوکیشن بورڈوں میں دسویں جماعت کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار طالبات کے لیے ‘میدھا اسکالرشپ اسکیم’ شروع کی ہے۔ 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اس اسکیم کے تحت ہونہار طالبات کی شناخت کی گئی۔
انڈین آئل کے چیئرمین شری کانت مادھو ویدیا نے اس سی ایس آر اقدام کا آغاز کیا جس سے 2،250 طالبات کو فائدہ ہوگا جو 2020/2021 کے 10 ویں بورڈ کے امتحانات میں شریک ہوئیں۔ اس پہل کے تحت 2.25 کروڑ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔
اسکالرشپ کے تحت 10 ہزار روپے اور طالبات کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ یہ وظیفہ ان کی اعلیٰ تعلیم کے لیے تحریک کا ذریعہ بھی بنے گا۔ یہ اسکالرشپ متعلقہ محکمہ تعلیم کی سفارش کردہ میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جا رہی ہے۔ مسٹر ویدیا نے بتایاکہ “مستحکم سماجی قیادت کے ساتھ ایک ذمہ دار کارپوریٹ کی حیثیت سے انڈین آئل نوجوانوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کئی سی ایس آر اقدامات کر رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ وظائف طالبات کو اپنے تعلیمی اہداف کے حصول اور اپنے لیے ایک روشن مستقبل بنانے کی ترغیب دیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم یافتہ لڑکیاں مضبوط خاندان ، برادری اور معیشت میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں اور ہمارا اقدام اس یقین کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS