سپریم کورٹ نے آندھرا پردیش میں ادارہ جات مقامی کے انتخابات پر روک لگادی

    0

    نئی دہلی: آندھراپردیش میں ادارہ جات مقامی کے انتخابات کے شیڈول کی اجرائی کے لئے اب جبکہ صرف دو دن  رہ گئے ہیں، تاہم سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو دھچکہ پہنچاتے ہوئے ادارہ جات مقامی کے انتخابات پر روک لگادی ہے۔ عدالت عظمی نے کہاکہ مقررہ 50فیصد ریزرویشن میں اضافہ کرنا قانون کے خلاف ہے۔عدالت نے جی او176پر بھی روک لگادی جس میں کہا گیا کہ 59.85فیصد ریزرویشن آئندہ انتخابات میں فراہم کئے جائیں گے۔سپریم کورٹ نے آندھراپردیش ہائی کورٹ کو یہ ہدایت دی کہ وہ اس معاملہ کی سماعت اندرون چار ہفتے کرے۔ الیکشن کمیشن اس ماہ کی 17تاریخ کو اس خصوص میں اعلامیہ جاری کرنے کی تیاری کررہا تھا۔ تاہم آندھراپردیش ریڈی ایسوسی ایشن کے صدر پرتاپ ریڈی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی۔ انہوں نے ماضی میں ریزرویشن کے مسئلہ پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی نشاندہی کی  جس پر سپریم کورٹ نے ادارہ جات مقامی کے انتخابات پر فوری روک لگادی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS