این آر سی معاملہ: ٹرانس جینڈر جج کی عرضی پر مرکز اور آسام کو نوٹس

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آسام میں قومی شہریت رجسٹر (این آر سی)میں تقریباً 2000 ٹرانس جینڈروں کو باہر رکھنے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ اس سلسلے میں دائر عرضی پر پیر کو مرکز اور آسام حکومت کو عدالت عظمیٰ نے نوٹس جاری کیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے سواتی بدھان بروا کی عرضی پر مرکزاور آسام حکومت سےجواب طلب کیا ہے۔ این آر سی کے عمل کے دوران اور آخری مسودے کی اشاعت کے بعد کے مرحلوں میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے آسام کی پہلی ٹرانس جینڈر جج بروا نے اعلیٰ ترین عدالت کا رخ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 31 اگست 2019 کو این آر سی کی آخری فہرست شائع ہونے کے بعد اس فہرست میں 19 لاکھ لوگوں کا نام نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS