ذہنی مریضوں کو بیمہ دینے سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ نے مرکز،آئی آر ڈی اے کو جاری کیا نوٹس

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ذہنی مریضوں کو بھی طبی بیمہ سہولت دینے سے متعلق عرضی پر مرکزی حکومت اور انشورنس ریگولیٹری اور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آئی آر ڈی اے)سے منگل کو جواب طلب کیا۔
وکیل گورو بنسل کی جانب سے دائر عرضی میں ذہنی صحت ایکٹ،2017 کی دفعہ 21 (4)کی خلاف ورزی کا ذکر کرتے ہوئے اس سلسلے میں ہدایات جاری کرنے کی کورٹ سے اپیل کی گئی ہے۔متعلقہ دفعہ کے تحت سبھی بیمہ کمپنیاں ذہنی مریضوں کےلئے بھی طبی بیمہ مہیا کرانے کےلئے پابند ہیں،جیسے جسمانی بیماری کےلئے۔‘‘اس کے باوجود اس پر عمل نہیں ہوپارہا ہے۔
جسٹس روہنگٹن ایف نریمن ،جسٹس نوین سنہا اور جسٹس بی آر گوئی کی بینچ نے عرضی گزاروں کی دلیلیں سننے کے بعد صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور آئی آر ڈی اے کو نوٹس جاری کئے۔جسٹس نے مرکزی حکومت اور بیمہ کمپنیوں پر نگرانی رکھنے والی تنظیم ارڈا سے پوچھا ہے کہ آخر ذہنی مریضوں کو بیمہ کیون نہیں دیا جارہا ہے؟نوٹس کے جواب کےلئے چار ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ 2017 اور 2018 میں قانون میں ترمیم کرکے ذہنی بیماری کو بیمہ کے زمرے میں لایاگیاتھا،اس کے باوجود بیمہ کمپنیاں اس پر عمل نہیں کررہی ہیں۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS