نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا وائرس کے مد نظر قومی سطح پر لاک ڈاؤن کے وجہ سے مہاجر مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری
کرنے سے متعلق عرضی پر شنوائی آئندہ منگل تک ملتوی کر دی اور کچھ ہدایات بھی دی ہیں۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی خصوصی بینچ
نے ایڈووکیٹ آلوک شریواستو اور رشمی بنسل کی عرضیوں کی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مشترکہ طور پر شنوائی کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے کیے
گئے اقدامات کے بارے میں سنجیدگی سے سنا۔ عدالت نے سوشل میڈیا پر کورونا سے متعلق فرضی خبریں پھیلانے والے کے خلاف کاروائی کرنے اور ڈاکٹروں کا ایک
پینل تشکیل دینے سمیت کئی ہدایات دی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے شنوائی 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔ سالسٹر جنرل تشار مہتا نے کورونا وائرس سے نمٹنے، مہاجر
مزدوروں کے لیے کیے جانے والے انتظامات، عوام کو سوشل ڈسٹینسنگ کی ترغیب اور ان کی ضروری اشیاء کی سپلائی کے لیے کیے جانے والے منصوبوں، وائرس یا
اس کے مشتبہ مریضوں کے لیے کیے گئے طبی اقدامات کی تفصیل دی۔ انہوں نے مرکز کی جانب سے اسٹیٹس رپورٹ بھی پیش کی، جن میں کورونا وائرس کے مد نظر
کیے جانے والے منصوبوں کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نےمہاجر مزدوروں کی شنوائی 7 اپریل تک ملتوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS