لال قلعہ حملہ: سپریم کورٹ نے پاکستانی دہشت گرد آصف کی سزائے موت کی توثیق کی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو سال 2000 میں لال قلعہ پرحملے کے معاملے میں لشکر طیبہ کے دہشت گرد محمد عارف عرف اشفاق کوسنائی گئی موت کی سزا کی توثیق کر دی۔چیف جسٹس یو یو للت اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے پاکستانی شہری آصف کی سزائے موت کی توثیق کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ نے عارف کی نظرثانی کی درخواست خارج کرتے ہوئے اسے سنائی گئی سزائے موت کو برقرار رکھا۔
لال قلعہ پر 22 دسمبر 2000 کو ہوئے اس دہشت گردانہ حملے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اور شہری کی موت ہوگئی تھی۔آصف ان دہشت گردوں میں شامل تھا جنہوں نے لال قلعہ میں گھس کر وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ دہشت گرد عارف کو دہلی پولیس نے واقعے کے تین دن بعد گرفتار کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے انہیں 2005 میں موت کی سزا سنائی تھی۔دہلی ہائی کورٹ نے 2007 میں عارف کو سنائی گئی موت کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔اگست 2011 میں عدالت عظمیٰ نے آصف کی سزائے موت کو جائز قرار دیتے ہوئے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ آصف کی اسی ماہ سپریم کورٹ سے ریلیف کی امید کی اپیل بھی ٹھکرا دی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS