ایس بی آئی آشا اسکالرشپ (2022-23)

0

VIth سے XIIth جماعت میںزیر تعلیم طلبا فارم بھرتے ہیں توان کو مل سکتے ہیں سالانہ پندرہ ہزار وپے کی اسکالر شپ
طلبا جلد از جلد اسکالر شپ کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کریں۔

مومن فیاض احمد غلام مصطفی
SBI Asha Scholarship 2022-23:۔ایس بی آئی آشا اسکالرشپ پورے ملک کے ایسے طلبہ کے لیے ہے جو جماعت ششم سے لے کر بارہویں جماعت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ اس اسکالر شپ کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔یہ ایک پرائیویٹ اسکالر شپ ہے جو کہ ایس بی آئی فائونڈیشن کے ذریعے مہیا کرائی جارہی ہے ۔ پورے ملک کے طلباء وطالبات جن کا تعلق کسی بھی ذات، دھرم طبقے سے ہووہ اس اسکالرشپ کو حاصل کر سکتا ہے۔یہ کوئی سرکاری اسکالر شپ نہیں ہے اس پر ضرور ایس بی آئی یعنی کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نام ہے اس کا لوگو (Logo)ہے ایس بی آئی تو سرکاری ادارہ ہے لیکن یہ بینک کی ایک فائونڈیشن ہے جس کی جانب سے یہ اسکالر شپ ذہین اور ضرورت مند طلبہ کو دی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی پڑھائی کو آگے جاری رکھ سکیں۔پچھلی جماعت کے رزلٹ کے مطابق میرٹ بنتی ہے اور اس کے مطابق طلبہ کو اسکالر شپ دی جاتی ہے۔ یعنی زیادہ فیصد مارکس اور کم انکم والے طلبہ کو ترجیح دی جاتی ہے۔چونکہ یہ ایک پرائیویٹ ادارہ ہے اگر طلبہ نے سرکاری اسکالر شپ کے لیے درخواست دی ہے ایسے طلبہ بھی اس اسکالر شپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔پندرہ ہزار روپیہ ایک بار میں ہی ملتا ہے ۔اگلے برس کے لیے دوبارہ درخواست کرنا ہوگی۔
شرائطـ: طلبہ ششم سے لے کر بارہویں تک کسی بھی جماعت میں تعلیم حاصل کر رہا ہو۔کم از کم پچھتر فی صد مارکس سے کامیابی حاصل کیا ہو۔سالانہ انکم تین لاکھ سے زائد نہیں ہونا چاہیے۔ ہندوستانی طلبہ ہوتو آپ اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر طلبہ شرائط پر مکمل طور اترتے ہیں تو ایسے طلبہ کو سالانہ پندرہ ہزار روپے کی اسکالر شپ تفویض کی جاسکتی ہے۔
ضرروی دستاویزات:۱)درخواست گزار کا فوٹو
۲)شناختی کارڈ government-issued identity proof (Aadhaar card/ voter identity card/PAN card))
۳) رہائشی ثبوت/۴)انکم سرٹیفیکٹ کا ثبوت:
income proof (Form 16A/income certificate from government authority/salary slips, etc.) I)،
۵) بینک اکائونٹ کی تفصیل پاس بک وغیرہ،۶)طلبہ کا پچھلی جماعتوں کا رزلٹ، ۷) جاری سا ل کی فیس سلیپ،(۸) اسکول کا بونافائیڈ ؍داخلہ سلیپ ، ۹)موجودہ کالج کی مارکس شیٹ۔
یہ تمام دستایزات کو جے پی جی،پی این جی فائل میں اپ لوڈ کرنا ہے۔
فارم کیسے بھریں؟ فارم آن لائن بھرنا ہے۔ موبائل یا کمپیوٹر کے کسی بھی بروئزر کو اوپن کریں۔اس پر ایس بی آئی کی آشا اسکالرشپ SBI Asha Scholarship 2022-23پر کلک کریں۔اسے اوپن کریں،ایک انٹر فیس اوپن ہوگا جس پر ایس بی آئی اسکالرشپ 2022 l کلاس VIth سے XIIth لکھا ہوا آئے گا۔اس پر کلک کرنا ہے۔اس کے بعداپلائے نائو پر کلک کریں ۔اگر آپ پہلی بار فارم بھر رہے ہیں تو رجسٹر ہیئر پر کلک کریں آپ کے سامنے جو صفحہ اوپن ہوگا اس میں سب سے پہلے طلبہ کی ذاتی معلومات(پرسنل ڈیٹسلس) والا صفحہ ظاہر ہوتا ہے اس پر آپ کو اپنا پہلا (First Name) نام ,آخری نام (Last Name) ، موبائل نمبر، واٹس ایپ نمبر،ای میل آئی ڈی ، پاس ورڈ ،پھر کنفرم پاس ورڈ لکھ کر رجسٹریشن والے بٹن پرکلک کریں۔جیسے ہی آپ کے نام کا رجسٹریشن ہو جائے گا اس کے بعد دوبارہ آپ کے موبائل نمبر سے اسے لوگن کریں گے، پاس ورڈ لکھیں گے اور پھر لوگن پر کلک کریں گے ۔ اسٹار ٹ اپلیکیشن پر کلک کریں کچھ بنیادی باتیں جیسے کیا آپ کلاس VIth سے XIIth جماعت میں تعلیم حاصل کررہے ہیں تو آپ کو ہاں(یس ) پر کلک کرنا ہے۔کیا آپ کا فیصد مارکس پچھتر فی صد سے زائد ہے؟آپ کو ہاں (یس) پر کلک کرنا ہے۔کیا آپ کی سالانہ انکم تین لاکھ سے کم ہے توآپ کو ہاں(یس) پر کلک کرناہے۔ اس کے بعد چیک الجیبلیٹی پر کلک کریں تو آپ کو ایک میسیج آئے گا کہ آپ اس اسکالرشپ کے فارم بھرنے کے اہل ہو گئے ہیں۔ اس کے بعد آپ کو کنٹینیو (Continue ) پر کلک کریں۔اس کے بعد اپنے پروفائل میں تمام چیزیں اپ ڈیٹ کرنی ہوگی۔
اس کے بعد اپنی پرسنل تفصیلات میں آپ کا نام ، موبائل نمبر، ای میل ، جینڈر کو منتخب کریں ،آدھار نمبر لکھیں اور سالانہ تنخواہ لکھیں ،بھائی بہن کی تعداد کتنی ہے اسے سلیکیٹ کریں۔یتیم ہیں، اکیلے ہیں۔سنگل پیرنٹس ہیں جو بھی تفصیلات ہے اس کو بھرتے چلیں۔ یہ مکمل کرنے کے بعد اپنا مستقل ایڈریس لکھنا ہے ۔ جس میں آپ کی رہائیش کی تفصیلات جیسے کہ کس شہر ،کس ضلع،کس ریاست سے آپ ہیں؟ پن کوڈ لکھنا ہے اگر آپ کی رہائش ایک ہے تو سیم ایڈریس پر کلک کریں اگر اور بھی کوئی ایڈریس ہے تو اس کی بھی تفصیلات کو لکھیں۔ اس کو مکمل کرنے کے بعد سیو کرکے آگے بڑھیں تو آپ کا پرسنل ڈیٹیل کا اسٹیٹس مکمل دکھائے گا۔اس کے بعد آپ کی تعلیمی تفصیلات کے بارے میں لکھنا ہے۔آپ کی جو موجودہ جماعت ہے اسے منتخب کریں۔اس جماعت کی تفصیلات دینی ہے۔جو بھی آپ کو بورڈ ہے اس کو منتخب کریں۔اسٹیٹ، ڈسٹرکٹ،ادارے کا نام،کس سال آپ نے امتحان کامیاب کیا ہے؟ ٹوٹل مارکس بھرنا ہے۔ اس کے بعد سیو پر کلک کر لیں۔
اس کے بعد فیمیلی کی تفصیلات میں کم ازکم دوفیملی ممبر کو ایڈ کریں۔اس لیے ایڈ پر کلک کریں۔فیملی ممبر میں والد،والدہ یا جس کو بھی آپ ایڈ کرنا چاہتے ہیں اس ممبر کو سلیکٹ کریں اس کی سالانہ تنخواہ،ان کا آپ سے کیا ریلیشن ہے؟،ان کا پیشہ ،ان کی تعلیمی قابلیت وغیرہ کو منتخب کریں۔اگر آپ کے کوئی سرپرست ہیں تو اس کی تفصیلات کو بھی درج کریں اور پھر اسے سیو کریںتو یہ صفحہ بھی آپ کو مکمل ہو جائے گااور آپ کو ایک میسج آئے گا کہ آپ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ ہو گیا ہے۔
ڈاکیومینٹس اپ لوڈ: ۔اس کے بعد آپ کو اپنے ڈاکیومنٹس کو اپ لوڈ کرنا ہے۔ تمام ضروری ڈاکیو مینٹس کو پی ڈی ایف یا جے پی فارمیٹ میں اپ لوڈ کریں ۔ اس کی سائز 1MB سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ تمام ڈاکیومینٹس اپ لوڈکرنے کے بعد سیو پر کلک کریں۔تو آپ کے سامنے میسیج آئے گا کہ تمام ڈاکیومینٹس اپ لوڈ چکا ہے۔
بینک تفصیلات:۔ اگلے مرحلے میں بینک اکائونٹ کی تٖفصیلات ہے۔جس پر آپ کواپنے ایس بی اکائونٹ کی تفصیلات کو بھرنا ہے آپ کے لیے بہتر ہوگا کہ ایس بی اکائونٹ میں آپ کا اکائونٹ ہو۔جس پرآپ کو اکائونٹ ہولڈر کا نام،اکائونٹ نمبر،آئی ایف ایس سی کوڈ،برانچ نام،بینک کا نام ،بینک کی تفصیلات لکھ کر اسے بھی سیو پر کلک کریں۔اگر آپ کا اپنابینک اکائونٹ نہیں ہے تو اپنے والد ین کے اکائونٹ کی تفصیلات بھی درج کر سکتے ہیں۔ اگر ایس بی میں آپ کا اکائونٹ نہیں ہے تو جس بینک میں آپ کا کائونٹ ہے اس کی تفصیلات ددرج کریں۔
کچھ تفصیلات اپنے بارے میں:بینک کی تفصیلات مکمل کرنے کے بعد کچھ اپنے بارے میں آپ کو بتانا ہے۔اس میں جو بھی سوال آپ سے پوچھا جائے گا اس کا صحیح جواب آپ کو دینا ہے۔ آپ کو اپنی فیملی کے بارے میں کچھ لکھنا ہے جیسے آپ کی فیملی میں کون کون ہیں؟والد کیا کرتے ہیں؟ وغیرہ اس کے بعد نیچے کے باکس میں لکھنا ہے کہ آپ کو یہ اسکالر شپ کیوں چاہیے؟ اس کے متعلق بھی آ پ کو کچھ لکھنا ہے ۔جیسے آپ ذہین ہیں آپ کو آگے کی پڑھائی کے لیے اسکالر شپ کی رقم ضرورت ہے ورنہ پڑھائی متاثر ہو سکتی ہے آپ کو اس اسکالر شپ کے متعلق کہاں سے معلومات ملی؟اگر آپ کو اسکالر شپ ملتی ہے تو اس کا استعمال کس طرح سے کریں گے؟ جیسے کتاب کی خریدراری کیلئے، اسٹیشنری کیلئے، جیسا آپ کو مناسب لگے آپ لکھ سکتے ہیں۔ اپ ڈیٹ کرنے کے بعدسیو کر کے آگے بڑھیں ۔ اس کے بعد پری ویو میں تمام تفصیلات کو غورسے دیکھیں اس کے بعد فائنل سبمیشن (ٖFinal Submission ) پر کلک کریں اور اس کا پرنٹ آئوٹ نکال کر اپنے پاس محفوظ کریں۔اس کی جانچ ہوگی اگر کمپنی کو ضرورت محسوس ہوئی تو وہ امیدوارکو فون کرسکتے ہیں۔تمام دستاویزات کے ویریفیکشن کے بعد ادارہ اسکالرشپ فراہم کرتا ہے۔
فارم بھرنے کی تاریخ: فارم بھرنے کا سلسلہ ۱۵؍ستمبر ۲۰۲۲ سے 15/09/2022 شروع ہو چکا ہے ۔
فارم بھرنے آخری تاریخ : فارم بھرنے آخری تاریخ ۱۵؍ اکتوبر ۲۲۰۲۲ 15/10/2022ہے۔
بھیونڈی کے مومن جماعت خانہ میں مفت میں بھرا جا رہا ہے اسکالرشپ کا فارم:ا س تعلق سے ہر قسم کی اسکالر شپ کا فارم جس میں پری میٹرک، پوسٹ میرٹ،بیگم حضرت محل اسکالرشپ،ودیا سارتھی،ایس بی آئی اسکالرشپ،ایچ ڈی ایف سی اسکالرشپ فارم مومن جماعت خانہ،صمد نگر کنیری بھیونڈی روزانہ مغرب کی نماز کے بعد تمام طلبہ کا فارم مفت میں بھرا جا رہا ہے اور اب تک دو سو سے زائد طلبہ کے فارم مفت میں بھرے جا چکے ہیں۔اور جب تک اسکالر شپ فارم بھرنے تاریخ جاری رہے گی یا تاریخ بڑھ جاتی ہے تو یہ کام جاری رہے گا۔بھیونڈی کے طلبہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ll

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS